Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امدادی مرکز 911 کو چوبیس گھنٹے میں 88534 کالز موصول

سب سے زیادہ کالز ریاض ریجن سے موصول ہوئیں۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں ہنگامی امدادی مرکز 911 کو چوبیس گھنٹے کے دوران 88534 کالز موصول ہوئیں۔ سب سے زیادہ کالز ریاض ریجن سے موصول ہوئیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نیشنل سینٹر فار سیکیورٹی آپریشنز 911 کو بدھ 7 اگست 2024 کو ایک دن میں 88534 کالز موصول ہوئیں  اس طرح فی منٹ 61 کالز رہیں۔
سب سے زیادہ کالز ریاض  ریجن سے موصول ہوئیں جو 39301، مکہ ریجن سے 31532، مشرقی ریجن سے 17701 کالز ریکارڈ کی گئیں۔
واضح رہے کہ مکہ مکرمہ، ریاض اور مشرقی ریجن کے لیے  نیشنل سینٹر فار سیکیورٹی آپریشنز کا نمبر (911) ہے جبکہ مملکت کے دیگر شہروں کے لیے مخصوص نمبر 999 ہے جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مدد طلب کی جاسکتی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: