Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امدادی مرکز 911 کو 24 گھنٹے میں 84 ہزار کالز موصول

مرکز کو فی منٹ 59 امدادی کالز موصول ہوئیں (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
ہنگامی امدادی مرکز 911 کو گزشتہ 24 گھنٹے میں 84 ہزار 413 کالز موصول ہوئیں۔ مکہ مکرمہ ، ریاض اور مشرقی ریجنز میں ہنگامی امدادی مرکز 911 کو موصول ہونے والی کالز کی تعداد فی منٹ 59 کالز تھی جو ایک ریکارڈ ہے۔
سبق نیوز کے مطابق اتوار 21 جولائی 2024  کو ریاض ریجن کے مشترکہ ہنگامی سینٹر 911 کو موصول ہونے والی امدادی کالز کی تعداد دیگر ریجنز کے مقابلے میں سب سے زیادہ رہی جو کہ  40 ہزار 804 تھی ۔
مکہ مکرمہ ریجن کے امدادی مرکز کو 25 ہزار 920 امدادی کالز اور مشرقی ریجن میں اتوار کے ہی روز موصول ہونے والی امدادی کالز کی تعداد 17 ہزار 689 رہی۔
واضح رہے پولیس امدادی مرکز 911 مکہ ، ریاض اور مشرقی ریجن کے لیے ہے جبکہ مملکت کے دیگر شہروں کے لیے 999  کا نمبر مخصوص ہے جس پرقانون نافذ کرنے والے اداروں سے امداد طلب کی جاسکتی ہے۔

شیئر: