Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم کی ارشد ندیم کو مبارکباد، سندھ حکومت کا 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان

پاکستان کے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر پوری پاکستانی قوم کو مبارک باد دی ہے۔ 
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ارشد ندیم نے کوئی بھی فاؤل کیے بغیر دو تھرو 90 میٹر سے زائد فاصلے پر پھینکیں، جو ان کی شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 
وزیراعظم نے کہا کہ ’ارشد ندیم نے پوری پاکستانی قوم کو ایک بہت ہی خوبصورت تحفہ دیا۔ ارشد ندیم اولپکس ریکارڈ بنا کر پاکستان اور اولمپکس کی تاریخ میں امر ہو گئے ہیں اور پوری قوم کو ارشد ندیم پر فخر ہے۔‘
شہباز شریف نے کہا کہ اس شاندار کامیابی کا سہرا ارشد ندیم اور اس کے اہل خانہ کی محنت کو جاتا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ ’ارشد ندیم کی محنت، لگن اور شاندار کامیابی نوجوان ایتھلیٹس کیلئے ایک قابلِ تقلید مثال ہے۔‘
ارشد ندیم کی غیرمعمولی فتح کے بعد انہیں گورنر سندھ اور میئر کراچی سمیت پاکستان کی اہم شخصیات نے مبارکباد دی ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے جیولین تھرور ارشد ندیم کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے پانچ کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

شیئر: