مسجد الحرام میں بزرگوں اور معذوروں کے لیے مفت ویل چیئر کہاں دستیاب ہیں؟
’تنقل‘ ایپ کے ذریعے ویل چیئر کی بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل اتھارٹی نے مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں بزرگ اور معذور افراد کی مدد کے لیے ٹرانسپورٹیشن خدمات کی ایک جامع رینج متعارف کرائی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق جنرل اتھارٹی نے بزرگوں اور معذور افراد کے لیے مسجد کے مخصوص حصوں میں مفت ہینڈ کارٹ (ویل چیئر) کی سروس 24 گھنٹے فراہم ہے۔ مشرقی حصے میں باب السلام گیٹ نمبر 19 اور مغربی حصے میں الشبیکہ پل، زمینی منزل میں دروازہ نمبر 14، پہلی منزل کی سیڑھیاں، جنوب کی جانب وقف ملک عبدالعزیز اور مغرب کی جانب الشبکیہ پل کا حصہ شامل ہیں۔
اتھارٹی نے زائرین حرم کی ٹرانسپورٹیشن کے لیے 5 ہزار گالف کارٹس کا بھی انتظام کیا ہے۔ یہ مسجد الحرام میں مسعی، مطاف اور چھت کے علاقوں میں دستیاب ہیں۔ ’تنقل‘ ایپ کے ذریعے ان تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔
گالف کارٹس، الیکٹرک ویل چیئرز اور عام ویل چیئرز کو وقتا فوقتا جراثیم کش عمل سے گزارا جاتا ہے۔ یہ تمام اقدامات زائرین کی صحت و سلامتی کے لیے کیے جاتے ہیں۔
اتھارٹی کا کہنا ہے مسجد الحرام کی چھت پر بزرگ اور معذور افراد کے لیے 50 خصوصی گالف کارٹس کی ایک نئی سروس بھی متعارف کرائی گئی ہے۔
یہ اقدامات اتھارٹی کی جانب سے زائرین کےلیے فراہم کی جانے والی کوششوں کا ایک حصہ ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں