Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امام مسجد نبوی سے اسلام آباد میں گورنر سندھ کی ملاقات

پاکستان میں مملکت کے سفیر نواف المالکی بھی موجود تھے۔(فوٹو: ایکس سعودی سفارتخانہ)
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سنیچر کو اسلام آباد میں مسجد نبوی کے امام شیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر سے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر پاکستان میں مملکت کے سفیر نواف بن سعید المالکی بھی موجود تھے۔
مسجد نبوی کے امام کا دورہ پاکستان سعودی وزارت اسلامی امور کے زیر اہتمام دونوں مقدس مساجد کےآئمہ کے دورے کے پروگرام کا حصہ ہے۔
ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے مشکل وقت میں پاکستان کےلیے سعودی عرب کی غیرمتزلزل سپورٹ کا ذکر کیا۔
انہوں نے عازمین حج اور مقدس مقامات کی خدمت کے لیے سعودی حکومت کی کاوشوں کو سراہا اور دنیا بھر کے زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات میں توسیع اور بہتری کی تعریف کی۔
امام مسجد نبوی نے دعا کی اللہ تعالی سعودی عرب اور پاکستان دونوں کو مسلسل سلامتی، استحکام اور خوشحالی عطا کرے، دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کو برقرار رکھے اور پوری اسلامی دنیا میں امن وخوشحالی لائے۔

شیئر: