Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امام مسجد نبوی کی آرمی چیف سے ملاقات، ’مسلم دنیا میں پاکستان کی خاص اہمیت ہے‘

امام مسجد نبوی نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ فوٹو: آئی ایس پی آر
پاکستان کے دورے پر آئے مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے جنرل ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔
پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعے کو ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔
آرمی چیف نے امام مسجد نبوی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ان کا دورہ پاکستان کی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
امام مسجد نبوی ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے کہا کہ مسلم دنیا میں پاکستان خاص اہمیت رکھتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات پر اعتماد کا اظہار کیا۔
آخر میں ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے امت مسلہ کے امن، استحکام اور اتحاد کے لیے دعا کی۔

شیئر: