Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ترقیاتی پروگرام یمن میں صحت کے شعبے کو فروغ دے رہا ہے

اہم منصوبوں میں ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی تربیت شامل ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ترقیاتی اور تعمیرنو پروگرام نے یمن کے ہیلتھ کیئر سسٹم پر نمایاں اثرات مرتب کیے ہیں۔
مملکت کا مقصد متعدد منصوبوں اور اقدامات پرعملدرآمد کے ذریعے ہیلتھ کیئر سیکٹر میں پائیدار ترقی کا حصول ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اہم منصوبوں میں ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی تربیت کے ساتھ ہسپتالوں اور طبی مراکز کی تعمیر اور انہیں سازوسامان سے لیس کرنا شامل ہے۔
 یمن کے المھرہ گورنریٹ میں کنگ سلمان میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل سٹی اس طرح کے اقدام کی ایک بہترین مثال ہے جو دس لاکھ مربع میٹر کے کمپلکس کے اندر 110 بستروں پرمشتمل ہسپتال، آوٹ پیشنٹس کلینکس اور آپریٹنگ رومز کی سہولت رکھتا ہے۔
عدن میں امیر محمد بن سلمان ہسپتال جس میں 270 بستروں کی گنجائش، 14 خصوصی کلینک اور ایک ہارٹ سینٹر ہے نے جنوری 2023 سے جون 2024 تک 1.3 ملین سے زیادہ طبی مشاورت، 8 ہزار 700 سرجریز اور 440 دل کے آپریشن کیے۔
 تعز کینسر ٹریٹمنٹ سینٹر، حضر موت یونیورسٹی ہسپتال اور کینسر ٹریٹمنٹ سینٹر اور معذور بچوں کے لیے عدن بحالی مرکز جیسے منصوبے قائم کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ المھرہ میں کڈنی ڈائیلاسز سینٹر اور گردے کے امراض میں مبتلا افراد کی دیکھ بھال کے لیے انتہائی نگہداشت کا مرکز بنایا گیا ہے۔
سعودی ترقیاتی اور تعمیرنو پروگرام نے مارب کے جنرل اتھارٹی ہسپتال اور عدن جنرل ہسپتال میں موجود سہولتوں کو اپ گریڈ کیا ہے۔
ان اقدامات سے تقریبا 44 لاکھ 86 ہزار 847 افراد مستفید ہوئے۔ یمن کے نو گورنریٹس میں 26 طبی مراکز کی مدد کی گئی جو یمنی عوام کی صحت اور بہبود کو بہتر بنانے کے لیے سعودی عرب کے عزم کا اظہار ہے۔

شیئر: