سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کو جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران ولی عہد نے صدر سیرل راما فوسا کو نئی صدارتی مدت کے لیے دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
اس سے قبل ولی عہد نے جون میں دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے کے فوری بعد سیرل رامافوسا کو ایک پیغام کے ذریعے مبارکباد دی تھی۔
اس موقع پر دونوں دوست ملکوں کے درمیان تعلقات اور متعدد شعبوں میں انہیں بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور کا بھی جائزہ لیا۔