Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کا امیر کویت اور کویتی ہم منصب سے اظہار تعزیت

سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح  اور کویتی ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد المبارک الصباح سے ٹیلی فون پر شیخ سالم العلی السالم المبارک الصباح کے انتقال پر تعزیت  اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق امیر کویت اور کویتی ولی عہد نے اچھے جذبات کے لیے سعودی ولی عہد کی تعریف کی۔
یاد رہے کہ کویتی امیری دیوان کے مطابق نیشنل گارڈ کے سربراہ شیخ سالم العلی السالم المبارک الصباح پیر کو انتقال کرگئے، ان کی عمر 98 برس تھی۔
نیشنل گارڈ کے سربراہ کے علاوہ انہوں نے کئی عہدوں پر فرائض انجام دیے جبکہ 2005 سے قومی سلامتی کونسل کے رکن تھے۔

شیئر: