Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی آرامکو کے سربراہ فوربس مڈل ایسٹ کے ٹاپ 100 سی ای اوز میں سرفہرست

جاری کردہ 2024 کی فہرست میں 27 اماراتی شہری شامل ہیں۔ (فوٹو الامارات الیوم)
 سعودی آرامکو کے صدر اور سی ای او امین ناصر ایک مرتبہ پھر فوربس مڈل ایسٹ کی ٹاپ 100 سی ای اوز کی درجہ بندی میں سرفہرست ہیں۔
امریکی  میگزین ’فاربس‘ مڈل ایسٹ کی جاری کردہ 2024 کی فہرست میں 27 اماراتی شہری شامل ہیں۔
الامارات الیوم کے مطابق اس سال کی فہرست ایک متحرک اور متنوع لینڈ سکیپ کی عکاسی کرتی ہے جس میں 19 مختلف قومیتوں کے افراد شامل ہیں۔ ان میں امارات 27 سی ای اوز کے ساتھ سرفہرست ہے،  مصر کے 21  اور 14 سعودی شامل ہیں۔ ان تینوں قومیتوں کا فہرست میں حصہ 62 فیصد ہے۔
فوربس مڈل ایسٹ کی فہرست میں سعودی آرامکو کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر امین حسن الناصر سرفہرست ہیں۔ ان کے بعد ابوظبی نیشنل آئل کمپنی (ادنوک) سلطان الجابر دوسرے اور ایمریٹس ایئرلائن اینڈ گروپ کے احمد بن سعید آل مکتوم تیسرے نمبر پر ہیں۔
فہرست میں قطر انرجی کے سعد بن شریدہ الکعبی چوتھے نمبر پر ہیں۔ انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی کے سید بصر شعیب نے اس سال 4 درجے ترقی کی ہے وہ گزشتہ سال نویں پوزیشن پر تھے۔ اس مرتبہ پانچویں نمبر پر آگئے۔
 کویت پیٹرولیم کارپوریشن کے نواف سعود الصباح چھٹے، دبئی پورٹس ورلڈ گروپ کے سلطان احمد بن سلیم ساتویں، نیشنل بینک آف کویت کے عصام جاسم الصقر آٹھویں، ای اینڈ گروپ  مصر کے حاتم دویدار نویں جبکہ کیو این بی گروپ کے عبداللہ مبارک آل خلیفہ دسویں نمبر پرہیں۔
 یہ تمام افراد مختلف بڑی کمپنیوں کے سی ای اوز، ریئل سٹیٹ یا بینکنگ سیکٹر سے تعلق رکھتے ہیں۔ بینکنگ سیکڑ اس فہرست میں 19 سی اوز کے ساتھ نمایاں ہے جبکہ رئیل سٹیٹ سیکٹر نے 10 اور ٹیلی کمیونیکشن نے 9 سی اوز کے ساتھ اپنی شناخت بنائی ہے۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: