ریاض میں مرکزی اور رنگ روڈز کے پروگرام کا پہلا مرحلہ شروع
رائل کمیشن فار ریاض سٹی نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت میں مرکزی اور رنگ روڈز کی تیاری کے پروگرام کا پہلا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق ریاض رائل کمیشن کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 13 ارب ریال کی لاگت کے چار منصوبوں پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ منصوبوں کے لیے ٹھیکوں کا اعلان آنے والے دنوں میں کیا جائے گا۔ مین روڈ اور رنگ روڈز کی ترقی کے پروگرام کا مقصد ریاض میں نقل و حمل کے نظام کو بہتر بنانا اور اسے مشرق وسطی میں پائیدار نقل و حمل اور لاجسٹکس خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک اہم مرکز بننے کے لیے تیار کرنا ہے۔
ایک دوسری جنوبی رنگ روڈ کی تعمیر جو مشرق میں نئی الخرج روڈ سے مغرب میں جدہ روڈ تک 56 کلو میٹر تک پھیلی ہوگی۔ اس میں ہر سمت میں مرکزی سڑک کے لیے چار لین اور ہر سمت میں سروس روڈ کے لیے تین لین شامل ہوں گی۔ سڑک میں 10 بڑے چوراہے اور 32 پل ہوں گے۔ اس کے ذریعے ریاض شہر کو دیگر علاقوں سے جوڑا جائے گا۔
سپینشن پل (وادی لبن برج) کے متوازی دو پلوں کو نافذ کرنے اور چار کلومیٹر کی لمبائی کے ساتھ مغربی رنگ روڈ کے سنگم کو جدہ روڈ کے ساتھ ترقی دینے کے منصوبے میں موجودہ پل کے متوازی دو پلوں کا نفاذ اور جدہ روڈ کے ساتھ مغربی رنگ روڈ کے سنگم پر چار پلوں کی تعمیر شامل ہے۔
چھ کلومیٹر کی لمبائی کے ساتھ (الثمامہ روڈ) کے مغربی حصے کا ترقیاتی منصوبہ اور مغرب میں کنگ خالد روڈ سے مشرق میں شاہ فہد روڈ تک پھیلا ہوا ہے۔ لبن محلے میں طائف روڈ کو 16 کلومیٹر کی لمبائی کے ساتھ القدیہ منصوبے تک توسیع دینے کا منصوبہ ہے اور مشرق میں لبن محلے کو طائف روڈ کے مغربی سرے سے القدیہ منصوبے تک پہنچانا ہے۔
ان منصوبوں پر عمل درآمد کا مشاہدہ کرنے اور سڑکوں پر ٹریفک کے زیادہ سے زیادہ بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لئے اتھارٹی نے شہر میں متعلقہ حکام کے ساتھ شراکت داری میں ان سڑکوں پر ٹریفک ڈائیورژن کا انتظام کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ توقع ہے کہ پروگرام کے پہلے مرحلے کو مکمل ہونے میں 3 سے 4 سال لگیں گے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں