Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان چھوڑنے کے 20 برس بعد بھی وہاں کی ’سیاست کے تحفے‘ ملنا رُکے نہیں: جمائما

جمائما گولڈ سمتھ کی ’ایکس‘ پر کی گئی پوسٹوں پر پاکستانی صارفین اکثر تبصرے کرتے رہتے ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے پاکستان سے موصول ہونے والی ای میلز بلاک کر دی ہیں۔
جمائما نے جمعے کی شام ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ انہیں آن لائن ہراسیت کی وجہ سے یہ قدم اٹھانا پڑا۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ان پاکستانی دوستوں کے لیے جو مجھ سے درست طریقے سے رابطہ کرنا چاہتے ہیں۔‘
’مجھے سائبر ہراسمںٹ کی وجہ سے پاکستان سے آنے والی تمام ای میلز کو بلاک کرنا پڑا ہے اور کوئی شک نہیں کہ یہ ہراسیت پر مبنی مہم پی ٹی آئی کے مایوس مخالفین کی جانب سے شروع کی گئی ہے۔‘
’ظاہر ہے پاکستان میں ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) انہی پی ٹی آئی مخالف افراد کی جانب سے بند کیا گیا ہے اور صرف وی پی این استعمال کرنے والے ہی اسے دیکھ سکتے ہیں۔‘
جمائما گولڈ سمتھ نے مزید لکھا کہ ’پاکستانی سیاست۔۔۔ یہ ایک ایسا تحفہ ہے جو 20 برس قبل یہ ملک چھوڑ دینے کے باوجود مجھے موصول ہوتا رہتا ہے۔‘

پاکستان کی داخلی سیاست کے تناظر میں عمران خان کے ناقدین کے جانب سے بعض اوقات جمائما گولڈ سمتھ کا ذکر کیا جاتا ہے اور ان کے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹوں پر بھی پاکستانی صارفین کی جانب سے تبصرے ہوتے رہتے ہیں۔
اس کے علاوہ پاکستانی ٹی وی چینلز کے سیاسی ٹاک شوز میں بھی وقتاً فوقتاً جمائما گولڈ سمتھ کا نام لے کر عمران خان پر تنقید سننے میں آتی رہتی ہے۔ کچھ سیاسی رہنما جلسوں میں بھی ان کا ذکر کرتے رہے ہیں۔

شیئر: