ویانا..... ریڈ بل کا ایک ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے دوران ایئرپورٹ کی ایک عمارت سے ٹکرا گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تماشائی اس موقع پر اپنی جان بچانے کیلئے بھاگ رہے ہیں۔ یہ فوٹیج ایک پہاڑی شہر میں لی گئی تھی۔ لینڈنگ کے دوران یہ ہیلی کاپٹر ٹرمینل کی عمارت کے ایک طرف جھک گیا اور اسکا بلیڈ زور دار آواز کے ساتھ عمارت سے ٹکرایا۔ خوش قسمتی سے پائلٹ بچ گیا اور اسے کوئی زخم نہیں آئے اور نہ ہی اس موقع پر موجود لوگ زخمی ہوئے۔ پائلٹ اپنے 30سالہ طویل کیریئر میں مختلف قسم کے ہیلی کاپٹرزاڑا چکا ہے۔