Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمان کویت کے حوالے کردی

کمبائنڈ ٹاسک فورس  کا مقصد علاقائی بحری تعاون کو فروغ دینا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی رائل نیول فورسز نے امریکی نیول سپورٹ ایکٹیویٹی بحرین میں ایک تقریب کے دوران کمبائنڈ ٹاسک فورس 152 کی کمان کویت کے حوالے کردی۔
ایس پی اے کے مطابق کویتی نیول فورسز کے کمانڈر کیپٹن طلال الکندری نے سعودی بحریہ کے کیپٹن عاصم بن مرعی العمری سے کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمان سنبھال لی۔
سعودی رائل نیول فورسزکی قیادت میں کمبائنڈ ٹاسک فورس نے خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کے نفاذ، گلوبل شپنگ کے محفوظ روٹ کو یقینی بنانے اور مجرمانہ اور دہشت گردانہ سرگرمیاں روکنے کے لیے متعدد خصوصی آپریشنز کیے۔

 مجرمانہ اور دہشت گردانہ سرگرمیاں روکنے کے لیے خصوصی آپریشنز کیے۔(فوٹو: ایس پی اے)

 ان میں امریکی فورسز کے ساتھ مشترکہ بحری مشقیں، مشترکہ پیٹرولنگ، فوکسڈ مشنز کے ساتھ کمانڈ سینٹر کی تربیت اور جہازوں کے معائنے کے کورسز شامل ہیں۔
سال 2004 میں قائم ہونے والی کمبائنڈ ٹاسک فورس 152، بحرین میں کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے زیرانتظام پانچ ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے۔
 جس کا مقصد علاقائی بحری تعاون کو فروغ دینا، خلیج عرب میں میری ٹائم سیکورٹی کو بڑھانا، بین الاقوامی پانیوں کا تحفظ ،غیرقانونی سرگرمیوں اور دہشت گردی کے خطرات کا مقابلہ کرنا ہے۔ 

شیئر: