Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2023 میں ایک لاکھ 6 ہزار روسی سیاحوں نے مملکت کا دورہ کیا

روس سعودی عرب سے سیاحوں کی تعداد میں اضافے کا ارادہ رکھتا ہے( فائل فوٹو: روئٹرز)
سینٹر فار سٹریٹجک ریسرچ کے سینٹر فار انٹرنیشنل ٹورازم ڈیولپمنٹ کی ڈائریکٹر یولیا ماکسوتووا نے کہا ہے کہ ’روس اس سال کے آخر تک سعودی عرب سے سیاحوں کی تعداد میں اضافے کا ارادہ رکھتا ہے‘۔
سبق نے ’روس ٹوڈے‘ کے حوالے سے بتایا 2024 میں روس، سعودی عرب سے 20 ہزار سیاحوں کی میزبانی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جو گزشتہ برس کےمقابلے میں دگنی سے بھی زیادہ تعداد ہے۔ 
2023 میں سعودی عرب میں 7 ہزار 800 سیاحوں نے روس کا دورہ کیا تھا۔
براہ راست پروازوں میں اضافے، سعودی عرب اور روس کے درمیان ویزا نظام کو آسان بنائے جانے کے باعث باہمی سیاحت کو 60 فیصد تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق 2023 میں ایک لاکھ 6 ہزار روسی سیاحوں نے مملکت کا دورہ کیا۔
یولیا ماکسوتووا کا کہنا ہے ’عرب ملکوں سے روس آنے والے سیاحوں کی آمد میں کم از کم دگنا اضافہ ہوسکتا ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا ’آج روس سے سیاح  نہ صرف حج اور مکہ اور مدینہ کی زیارت کے لیے سعودی عرب کا سفر کرتے ہیں بلکہ تفریحی سیاحت کے لیے بھی ریاض اور جدہ جاتے ہیں‘۔

شیئر: