’دبئی کو دریافت کریں‘ نئی ’آن اینڈ آف‘ سیاحتی بس سروس کا آغاز کب؟
بس کے سفر کا آغاز دبئی مال سے ہوگا۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی آئندہ ماہ ستمبر میں ’آن اینڈ آف‘ بس ( ٹورسٹک بس) کا آغاز کر رہی ہے۔
اس نئے اقدام کا مقصد امارات کے رہائشیوں اور سیاحوں کو شہر کے معروف لینڈ مارکس اور سیاحتی مقامات سے لطف اندوز ہونے کے لیے راغب کرنا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی میں پبلک ٹرانسپورٹ ایجنسی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر احمد بھروزیان نے دبئی میں سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے اتھارٹی کے عزم کو اجاگر کیا اور کہا کہ دنیا بھر سے بڑی تعداد میں سیاحوں، کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کے دبئی آنے کی وجہ امارات کا تمام شعبوں میں مضبوط بنیادی ڈھانچہ، پبلک ٹرانسپورٹیشن، منفرد سیاحتی مقامات، عالمی معیار کی خدمات اور سلامتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دبئی ’آن اینڈ آف‘ بس ماس ٹرانزٹ سسٹم کے انضمام میں بھی کردار ادا کرے گی کیونکہ یہ عوامی ٹرانسپورٹیشن کے دیگر ذرائع جیسے میٹرو، میرین ٹرانسپورٹ اور پبلک بسوں کے ساتھ جڑتی ہے۔ خاص طور پر الغبیبہ سٹیشن پر جو میٹرو، میرین ادور پبلک بس سروسز کا مرکز ہے۔
دبئی ’آن اینڈ آف‘ بس رہائشیوں اورسیاحوں کو( دبئی کو دریافت کریں) کے تحت ایک وقت میں ایک سٹاپ پر لے جائے گی۔ اس کا آغاز دبئی مال سے ہوگا۔ مسافر دبئی کے آٹھ مقامات جس میں، دبئی فریم، ہیرٹیج ولیج، فیوچر میوزیم، گولڈ مارکیٹ، دبئی مال، شاطی لامیر، جمیرا مسجد اور سٹی واک شامل ہیں، کا دورہ کریں گے۔ یہ بس الغبیبہ سٹیشن کے علاوہ اٹھ مقامات پر 9 سٹاپس سے گزرے گی۔
بس کے سفر کا آغاز دبئی مال سے ہوگا۔ صبح 10 بجے سے رات دس بجے تک چلے گی۔ سفر دورانیہ 2 گھنٹے ہوگا اور کرایہ ایک دن کےلیے 35 درہم ہوگا۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں