Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سکول کے استاد ترکیہ میں موٹر سائیکل حادثے میں ہلاک

ہلاکت پر ان کے آبائی علاقے قصیم میں لوگ غمزدہ ہیں۔ (فائل فوٹو: العربیہ)
ترکیہ میں38 سالہ سعودی شہری عبدالرحمن الثوینی کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت پر ان کے آبائی علاقے قصیم میں لوگ غمزدہ ہیں۔
العربیہ کے مطابق قصیم کے سکول میں ریاضی کے استاد عبدالرحمان کی موٹر سائیکل ترکیہ کے ایک علاقے میں پل سے نیچے جا گری جس سے وہ ہلاک ہوگئے۔
سیکورٹی ایڈوائز اور ریٹائرڈ کرنل  ڈاکٹرعبدالرحمٰن العقلہ نے’ایکس‘ اکاؤنٹ پر بتایا حادثہ ترکیہ میں ازنگول، شائیکارہ ہائی وے پر رات دس بجے پیش آیا۔
موٹر سائیکل موڑکاٹتے ہوئے پل کے کنارے لگے کنکریٹ کی رکاوٹوں سے ٹکرا ئی اور پھرنیچے جا گری۔
فائربریگیڈ اور امدادی کارکنوں نے عبدالرحمن الثوینی کی نعش ہسپتال منتقل کی۔
 عبدالرحمان الثوینی کی ہلاکت پران کے ساتھیوں اور طلبہ نے بھی گہرے دکھ  کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا وہ ایک بہترین استاد تھے اور ہمیشہ مسکراتے رہتے تھے۔ ریاضی ان کا پسندیدہ مضمون تھا۔

شیئر: