سعودی عرب کے الباحہ ریجن میں بلجرشی گورنریٹ میں پولیس نے دو لڑکیوں کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایک غیرملکی کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ امن عامہ کے ترجمان نے بیان میں کہا ’یمنی شہری وسیم عبدہ یحیی کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں قانون کے تحت ہراساں کرنے کے جرم کا ارتکاب کرنے والے کو دو سال سے زیادہ کی قید اور ایک لاکھ ریال سے زیادہ جرمانہ یا ان دو میں سے ایک جرمانے کی سزا ہے۔