مکہ میں بارش، مسجد الحرام میں عمرہ زائرین طواف اور عبادت میں مصروف رہے
زائرین بارش کے دوران صحن حرم میں زائرین دعائیں مانگتے رہے۔
مکہ مکرمہ میں بدھ کو گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش سے سڑکیں زیرآب گئیں۔
مسجد الحرام میں عمرہ زائرین بارش کے دوران طواف اور عبادت میں مصروف رہے۔
وائرل وڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بارش کے دوران صحن حرم میں زائرین دعائیں مانگتے رہے۔
واضح رہے حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد شروع کررکھا ہے۔
حرمین شریفین انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔
بارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا جارہا ہے۔