Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ زائرین مسجد الحرام میں بارش کے دوران طواف اور عبادت میں مصروف رہے

بارش کے مناظر کی وڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جاتی رہیں۔(فوٹو: ایکس اکاونٹ حرمین)
 سعودی عرب میں منگل کو مکہ مکرمہ اور اطراف کے علاقوں میں شدید بارش کی اطلاعات ہیں۔
 مسجد الحرام میں عمرہ زائرین بارش کے دوران طواف اور عبادت میں مصروف رہے۔ انہوں نے دعائیں بھی کیں۔ 
مسجد الحرام  میں بارش کے مناظر کی وڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جاتی رہیں۔
سبق نیوز کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے منگل کی رات گیارہ بجے تک بارش جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
قومی مرکز نے مکہ مکرمہ میں تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کیا تھا۔
واضح رہے حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش  کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد شروع کررکھا ہے۔
حرمین شریفین انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔
بارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

شیئر: