وزیر خارجہ کی عراقی وزیر اعظم سے ملاقات
جمعرات 22 اگست 2024 13:06
’بغداد میں قیام کے دوران وہ عراقی حکام سے مذاکرات کریں گے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی سے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات دار الحکومت بغداد میں صدارتی محل میں ہوئی ہے۔
نائب وزیر اعظم ڈاکٹر فواد حسین ملاقات کے دوران موجود تھے۔
وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے عراق صدر کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا ہے۔
ملاقات کے دوران سعودی عرب اور عراق کے درمیان برادرانہ تعلقات کے فروغ اور خطے کو درپیش مشترکہ أمور پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔
قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آج جمعرات کو سرکاری دورے پر عراق پہنچ تھے۔
بغداد میں قیام کے دوران وہ عراقی حکام سے مذاکرات کریں گے۔