Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ای سپورٹس میں نیمار سعودی چیمپئن سے بازی لے گئے

’سٹار فٹبالر نیمار اور سعودی ٹیم کے چیمپئن مساعد الدوسری کے درمیان مقابلہ ہوا‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میں ای سپورٹ ورلڈ کپ کے مقابلے جاری ہیں جن کے تحت سٹار فٹبالر اور معروف شخصیات کے درمیان بھی برادرانہ مقابلے ہو رہے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اس ضمن میں سٹار فٹبالر نیمار اور سعودی ٹیم کے چیمپئن مساعد الدوسری کے درمیان مقابلہ ہوا۔
الہلال فٹبال ٹیم کے سٹار فٹبالر نیمار نے ای سپورٹس مقابلے میں سعودی چیمپئن سے بازی لے گئے۔
واضح رہے کہ ریاض میں ای سپورٹس ورلڈ مقابلوں کے لیے مجموعی طور پر 60 ملین ریال کے انعامات رکھے گئے ہیں۔
یہ مقابلے 25 اگست تک جاری رہیں گے جن میں دنیا بھر سے ای سپورٹس کی ٹیمیں شریک ہیں۔
اس موقع پر نیمار نے انتظامیہ کا شکریہ ادااور بین  الاقوامی کھیلوں کی سرپرستی کے لیے سعودی عرب کی تعریف کی ہے۔

شیئر: