Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف کے بچے کا دل ریاض کی ڈھائی سالہ بچی کے سینے میں دھڑکنے لگا

مملکت میں 37 بچے ہارٹ ٹرانسپلانٹ کے لیے ڈونر کے منتظر ہیں۔ (اخبار 24)
ریاض میں کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر میں ڈھائی سالہ بچی کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ کامیابی سے کیا گیا ہے۔ آٹھ ماہ تک ڈونر کے انتظار کرنے کے بعد بچی کو نئی زندگی مل گئی۔
ایس پی اے کے مطابق ڈونر کے انتظار کے دوران ہسپتال بچی کا عارضی گھر بن گیا تھا۔  سعودی سینٹر فار آرگن ٹرانسپلانٹیشن اور ریاض ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کی غیرمعمولی کوششوں کے بعد لڑکی کے اب اپنے گھر واپس جانے کا خواب پورا ہونے والا ہے۔
 کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر نے بتایا انہیں سعودی سینٹر فار آرگن ٹرانسپلانٹیشن کی جانب سے طائف میں ایک ڈونر کے بارے میں مطلع کیا ایک چار سالہ بچے کو دماغی طور پر مردہ قرار دیا گیا تھا۔  طبی ٹیم  نے بچے کا دل حاصل کرنے اور ریاض میں چھوٹی بچی کو نئی زندگی دینے کےلیے فوری طور پر طائف کا سفر کیا۔
 میڈیکل ٹیم ریاض واپسی پر ٹریفک اژدحام تھا  لیکن محکمہ ٹریفک کے تعاون سے ایئرپورٹ سے ہسپتال تک ایمبولینس کےلیے محفوظ راستہ فراہم کیا گیا۔ ایمبولینس نے 40 کلو میٹر کا سفر صرف 25 منٹ میں طے کیا اور جیسے ہی دل ہسپتال پہنچا تو خصوصی  میڈیکل ٹیم   نے ٹرانسپلانٹ آپریشن شروع کردیا جو کامیاب رہا اب لڑکی طبی نگہداشت میں ہے۔
بچی کے جسم میں دل دھڑکنے کے ساتھ اس کا خاندان خوش ہے۔ واضح رہے کہ مملکت میں 37 بچے ہارٹ ٹرانسپلانٹ کے لیے ڈونر کے منتظر ہیں۔
واضح رہے  کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر نے مسلسل دوسرے سال دنیا کے ٹاپ 250 اکیڈمک میڈیکل سینٹرز کی فہرست میں مشرق وسطی اور افریقہ میں پہلے اور عالمی سطح پر 20 واں نمبر حاصل کیا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: