Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں سرحدی محافظوں نے 4 شہریوں کو بچالیا

ان شہریوں کی کشتی سمندر میں خراب ہوگئی تھی۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے مشرقی ریجن کے شہر الجبیل میں سرحدی محافظوں کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے سمندر میں کشتی خراب ہونے کے بعد 4 شہریوں کو فوری امداد فراہم کرکے بچالیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف بارڈر گارڈزمیری ٹائم سیفٹی گائیڈ لائنز پر عمل کرنے پر زور دیتا ہے۔
سرحدی محافظ فورس کا کہنا ہے کہ  اس میں موسمی حالات کی نگرانی، خراب موسم کے دوران احتیاط برتنا، جہاز رانی سے قبل ان کی سمندری قابلیت کو یقینی بنانا اور ہنگامی صورتحال کے دوران مکہ مکرمہ اور مشرقی ریجن کے لیے 911 اور مملکت کے دیگر علاقوں کے  لیے 994 پر کال کرکے پریشانی سے بچا جاسکتا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: