سعودی عرب کے مدینہ منورہ ریجن کے ینبع گورنریٹ میں سعودی سرحدی محافظوں کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے7 شہریوں اور ایک یمنی کو بچا لیا۔ ان کی کشتی سمندر میں ٹوٹ گئی تھی۔
ایس پی اے کے مطابق سرحدی محافظوں نے اطلاع ملنے پر فوری مدد فرہم کی۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف بارڈر گارڈز نے موسمی صورتحال پر نظر رکھنے اور موسمیاتی اتار چڑھاو کے دوران احتیاط برتنے کو کہا ہے۔
سمندر میں جانے سے قبل کشتی کی سیفٹی کو یقینی بنانے اور میرین ٹائم سیفٹی گائیڈ لائنز پرعمل کرنے پر بھی زور دیا گیا۔
مکہ مکرمہ اور مشرقی ریجن میں 911 اور مملکت کے دیگر علاقوں میں 994 پر ہنگامی امداد کےلیے کال کی جائے۔