Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نوجوان نے سیلابی ریلے میں پھنسے چار افراد کو بچا لیا

سوشل میڈیا پر صارفین فہد الحربی کے اقدام کو سراہا رہے ہیں ( فائل فوٹو: العربیہ)
سعودی نوجوان فہد الحربی نے مدینہ منورہ کے جنوب میں غمیس الحمام کے مقام پر سیلابی ریلے میں پھنسے چار افراد کو ڈوبنے سے بچالیا۔
العربیہ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان سیلابی ریلے میں پھنسے چار افراد کو بچانے کی کوشش کررہا ہے۔
فہد الحربی نے کہا ’ اپنے گھر کے قریب تھا۔ مجھے اپنے بھائی کی کال موصول ہوئی، بتایا گیا کہ سیلابی ریلے میں پھنسا ایک خاندان مدد کا منتظر ہے۔ میں شیول لے کر وہاں پہنچ گیا۔ میرے ساتھ کئی لوگوں نے بھی مدد کی کوشش کی‘۔ 
سعودی نوجوان نے بتایا’ شیول لے کر پانی میں چلا گیا، اس وقت وہاں تین میٹر تک پانی اونچا ہوچکا تھا۔ سیلابی ریلے میں پھنسی گاڑی تک پہنچا۔ اس میں تین بچوں سمیت چار افراد موجود تھے۔ انہوں نے دراوزے بند کررکھے تھے‘۔
’میں نے چاروں افراد کو گاڑی سے نکال کر محفوظ مقام پرمنتقل کیا‘۔
 سوشل میڈیا پر صارفین نے فہد الحربی کی کاوش کو سراہتے ہوئے اسے نوجوانوں کے لیے ایک بہترین مثال قرار دیا ہے۔
علاوہ ازیں سعودی محکمہ شہری دفاع نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ بارش کے دوران غیرضروری سفر سے گریز کریں۔ نشیبی علاقوں سے دور رہیں۔

شیئر: