Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل ریجن میں قہوے کی تیاری اور اسے پیش کرنے کی قدیم روایات

قہوہ تیار کرنے والے برتن کو زمین پرنہیں رکھا جاتا تھا ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے حائل ریجن میں سعودی قہوہ کی تیاری کے لیے معروف ابراہم الشلاقی کا کہنا ہے ’روایتی قہوے کی تیاری کےلیے خاندانی روایات پر آج بھی سختی سے عمل کیا جاتا ہے‘۔
قہوے کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والی اشیا جن میں ہاون دستہ اور قہوہ تیار کرنے والے برتن کو زمین پرنہیں رکھا جاتا۔ قہوے کے بیجوں کو پیسنے کے لیے پیتل کا ہاون دستہ استعمال کیا جاتا ہے‘۔
سبق نیوز کے مطابق حائل ریجن میں آج بھی قہوہ تیار کرنے اور مہمانوں کو پیش کرنے کی روایات پرسختی سےعمل درآمد کیا جاتا ہے۔
روایتی کے مطابق مہمان کو پہلے کھجور دی جاتی ہے بعدازاں قہوہ اسے پیش کیا جاتا ہے۔
مہمان کو قہوہ پیش کرنے والا اس وقت تک اس کی پیالی میں قہوہ نہیں ڈالتا جب تک وہ کھجور منہ میں نہ رکھ لے کیونکہ ایسا نہ کرنا سخت معیوب تصورت کیا جاتا ہے۔
قہوہ میں الائچی اس وقت ڈالی جاتی ہے جب وہ تیار ہو جاتا ہے۔ الائچی ڈالنے کے بعد اسے پکایا نہیں جاتا کیونکہ اس طرح اس کی خاصیت اور خوشبو ختم ہو جاتی ہے۔

شیئر: