Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر داخلہ کی مصری صدر سے ملاقات، سکیورٹی تعاون کا جائزہ

سعودی قیادت کی جانب سے مصری حکومت اور عوام کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن نایف نے اتوار کو قاہرہ کے صدارتی محل میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے سعودی قیادت کی جانب سے مصری حکومت اور عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اورسکیورٹی تعاون کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیرمملکت اور کابینہ کے رکن ڈاکٹر عصام بن سعد بن سعید، معاون وزیر داخلہ ڈاکٹر ہشام بن عبدالرحمن الفالح اور مصر میں سعودی سفیر صالح بن عید الحصینی بھی موجود تھے۔
مصر کی جانب سے وزیر داخلہ میجر جنرل محمود توفیق نے شرکت کی۔

شیئر: