سعودی وزیر داخلہ سے عراق اور فلسطین کے وزرائے داخلہ کی ملاقات
سعودی وزیر داخلہ سے عراق اور فلسطین کے وزرائے داخلہ کی ملاقات
پیر 17 جون 2024 21:25
موجودہ سکیورٹی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ اور سپریم حج کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز سے پیر کو عراقی وزیر داخلہ لیفٹننٹ جنرل عبدالامیر کامل الشمری اور فلسطین کے وزیر داخلہ زیاد ھب لریح نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں فلسطینی اور عراقی وزرائے داخلہ نے سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج کو فراہم کی جانے والی خدمات کو سراہا۔
نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیزاور دیگر حکام بھی موجود تھے۔(فوٹو: ایس پی اے)
ملاقات میں موجودہ سکیورٹی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا علاوہ ازیں مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداود، معاون وزیر داخلہ ڈاکٹر ہشام بن عبدالرحمن الفالح اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔