Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرایہ دار کا سکیورٹی ڈپازٹ محفوظ رہتا ہے: ایجار پلیٹ فارم

ڈپازٹ کا مقصد جائیداد کے مالک کے حقوق کا تحفظ ہے۔ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں کرایہ داری کے پلیٹ فارم ’ایجار‘ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کرایہ دار کی جانب سے جمع کرائے جانے والا’سکیورٹی ڈپازٹ ‘کرایہ معاہدے کے ساتھ محفوظ رہتا ہے جو مالک مکان کو فراہم کی گئی ضمانت کے طورپر جمع کرایا جاتا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق رینٹل جنرل اتھارٹی نے ’ایجار‘ پلیٹ فارم پر لانچ کی جانے والی سروس ’سکیورٹی ڈپازٹ‘ کے حوالے سے  بتایا کرایہ دار کی جانب سے جمع کرائے جانے والے ڈپازٹ کا مقصد جائیداد کے مالک کے حقوق کا تحفظ ہے۔
اگر کرایہ دار کا معاہدہ ختم ہونے کی صورت میں جو ٹوٹ پھوٹ ہوتی ہے اس کی ادائیگی زر ضمانت سے مالک کو ادا کی جاتی ہے۔
جمع کرائی جانے والی زرضمانت ایجار پلیٹ فارم کے والٹ میں محفوظ رہتی ہے جو حقوق کے تحفظ کے طورپر رکھی جاتی ہے۔
مکان یا جائیداد کو خالی کرتے وقت مقررہ ضوابط کے تحت اس کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ اگر کسی قسم کا نقص ہو تو زرضمانت سے اس کی ادائیگی کرنے کے بعد باقی ماندہ رقم کرایہ دار کو واپس کی جاتی ہے۔

شیئر: