’ایجار پورٹل‘ پر ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے کرائے کی ادائیگی کا آغاز
یہ پابندی کاروباری مراکز کے کرایہ معاہدے پر لاگو نہیں ہوگی (فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب میں ریئل سٹیٹ کی جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ’ ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے کرایہ ادا کرنے پر کوئی فیس نہیں ہے۔‘
المدینہ اخبار کے مطابق ریئل سٹیٹ جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے’ پیر 15 جنوری 2024 سے کرایے کی ادائیگی ’ایجار پورٹل‘ پر ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے ہی ہوگی۔ کسی دوسرے چینل سے کرایے کی ادائیگی ناقابل قبول ہوگی۔‘
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ’ ایجار پورٹل کے ذریعے کرایہ عمارت کے مالک کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کیا جائے گا۔ اس پر کوئی فیس نہیں ہوگی۔‘
بیان میں کہا گیا ’رہائش کے تمام کرایہ معاہدوں پر ڈیجیٹل سسٹم لاگو ہوگا۔ 15 جنوری 2024 کے بعد ایجار ڈیجیٹل چینل کے سوا کسی دوسرے چینل سے کرائے کی ادائیگی قابل قبول ہوگی۔‘
اتھارٹی نے کہا کہ’ یہ پابندی کاروباری مراکز کے کرایہ معاہدے پر لاگو نہیں ہوگی۔‘
’ جو کرایہ دار ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے کرایہ ادا کرنا چاہتے ہیں وہ ایپل پے کے ذریعے کرایہ ادا کرسکتے ہیں یہ سہولت موثر کردی گئی ہے۔‘
کرایے ناموں کو ایجار نیٹ ورک میں رجسٹرکرانے کے لیے منظور شدہ ایجنٹوں کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں جو اتھارٹی سے لائسنس یافتہ ہوں۔
مملکت میں رئیل سٹیٹ کے شعبے کو ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے مرحلہ وار عمل کیا جا رہا ہے جس کے لیے چند برس قبل ’ایجار‘ پورٹل لانچ کیا گیا تھا۔