Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمشق میں سعودی عرب کا سفارتخانہ 12 سال بعد دوبارہ کھل گیا

مارچ 2012 میں سعودی عرب نے عملے کو واپس بلا لیا تھا ( فوٹو: سعودی سفارتخانہ)
شام کے دارالحکومت دمشق میں سعودی عرب کا سفارتخانہ 12 سال بعد دوبارہ کھل گیا۔
عرب نیوز کے مطابق سفاتحانے کے بیان میں میں کہا گیا کہ تقریب میں شامی حکومت کے عہدیداروں، سفارتکار، اہم شخصیات اور سکالرز نے شرکت کی۔
سفارتخانے کے قائم مقام ناظم الامور عبداللہ الحارث نے اس موقع پر کہا’ یہ دن سعودی عرب اور شام کے دررمیان تعلقات کی تاریخ کا اہم لمحہ ہے‘۔
ان کا کہنا تھا’ سفارتخانہ اور اس کا عملہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لانے خواہاں ہے‘۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے شام میں اپنا سفارتخانہ بند کردیا تھا اور 2011 میں خانہ جنگی شروع ہونے کے ایک سال بعد مارچ 2012 میں اپنے تمام عملے کو واپس بلا لیا تھا۔
شام نے گزشتہ سال ریاض میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولا تھا۔ 6 دسمبر میں سعودی عرب کے لیے ڈاکٹر محمد ایمن سوسان کو سفیر مقرر کیا تھا۔
انہوں نے 24 دسمبر کو اپنی اسناد سعودی حکام کو پیش کی تھیں۔

شیئر: