سعودی شہری لبنان سے فوراً نکل جائیں: سعودی سفارتخانہ
’سعودی شہریوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ مسلح نزاع کے مقامات سے دور رہیں‘ ( فوٹو: سبق)
لبنان کے دار الحکومت بیروت میں موجود سعودی سفارتخانے نے سعودی شہریوں کو ملک سے فوراً نکل جانے کی ہدایت کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سفارتخانے نے کہا ہے کہ ’لبنان موجود شہری فوری طور پر سفارتخانے سے رابطہ کریں‘۔
سعودی سفارتخانے نے شہریوں کو تاکید کی ہے کہ وہ مسلح نزاع کے مقامات سے دور رہیں اور مختلف فیہ مسائل کے متعلق کسی سے بات نہ کریں۔
سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ ’موجودہ حالات کے پیش نظرسعودی شہریوں کے لیے لبنان جانے پر پابندی ہے‘۔