ایک سال کے دوران ہیلتھ انشورنس فراڈ کے 26 واقعات
اس سال 4 کمپنیوں کو کام سے روک دیا گیا۔ (فوٹو اخبار 24)
کونسل آف ہیلتھ انشورنس کو 2023 کے دوران ہیلتھ انشورنس فراڈ کی 26 رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔ اس سال 4 سروس پرو وائیڈرز کو ہیلتھ انشورنس کے کام سے روک دیا گیا۔
اخبار 24 کے مطابق کونسل نے بتایا گزشتہ سال کے دوران انشورنس کمپنیوں کے 80 دوروں کے علاوہ 4462 سپروائزری دورے، 1158 خفیہ دورے کیے گئے۔
اس دوران سروس فراہم کرنے والوں پر 1686 خلاف ورزیاں، انشورنس کمپنیوں پر 499 خلاف ورزیاں، 665 آجروں کو وارننگ اور ’نفیس‘ پلیٹ فارم پر عمل نہ کرنے پر 748 کو وارننگ جاری کی گئیں۔
قانونی مدت سے تجاوز کرنے والی 393 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ 633 خلاف ورزیوں کو ہیلتھ انسٹی ٹیوشنز وائلیشن کمیٹی کے پاس سروس پروائیڈرز کو بھیجا گیا جبکہ موصول اور آؤٹ گوئنگ کالز کی مجموعی تعداد سات لاکھ 88 ہزار 405 تک پہنچ گئیں۔ کل درخواستیں (شکایات، انکوائریاں اور تجاویز) 8 لاکھ 28 ہزار 890 درخواستیں موصول ہوئیں۔
کونسل نے گزشتہ ایک سال کے دوران صحت کے شعبے کی تبدیلی اور انشورنس اتھارٹی کے قیام کے لیے حکمت عملی اپنانے کی تجویز پیش کی۔
کونسل نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ہیلتھ انشورنس کے اخراجات برداشت کرنے میں ناکامی کا بھی ذکر کیا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں