Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ٹیچر کا سکول میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

استاد کے اچانک انتقال پر سکول کا عملہ اور طلبہ غمزدہ ہوگئے (فائل فوٹو)
سعودی عرب کے الباحہ ریجن کی بلجرشی کمشنری میں سکول ٹیچر حاضری لگانے کے بعد انتقال کر گئے۔ 
سبق نیوز کے مطابق بلجرشی کمشنری میں ایک سکول ٹیچر حسب معمول ڈیوٹی پر پہنچے۔اسٹاف روم میں حاضری لگانے کے بعد وہ اچانک گرکر بے ہوش ہوگئے۔
ساتھی کو گرتے دیکھ کر دیگر اساتذہ اس کی جانب بڑھے اورطبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران ہلال الاحمر کو بھی کال کی گئی۔
ہلال الاحمر کی ٹیم جلد سکول پہنچ گئی جہاں انہوں نے استاد کا طبی معائنہ کرنے کے بعد  تصدیق کی کہ  دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوئی ہے تاہم حتمی اسباب کے لیے نعش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
استاد کے انتقال پر سکول کا عملہ اور طلبہ غمزدہ ہوگئے۔ انہوں نے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

شیئر: