Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ٹیچر جو ریٹائرمنٹ کے بعد بچیوں کو پینٹنگ سکھا رہی ہیں

پینٹنگ ذہن کو راحت پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہے (فوٹو: سکرین گریب الاخباریہ)
 سعودی ٹیچر لمیا النواب ریٹائرمنٹ کے بعد بچیوں کو پینٹنگ سکھا رہی ہیں۔ 
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا’ انہیں بچپن سے پینٹنگ کا شوق ہے۔ بچپن میں یوٹیوب یا تعلیمی سیٹلائٹ چینلز نہیں تھے۔ آج  یہ تمام سہولتیں میسر ہیں‘۔ 
لمیا النواب کا کہنا تھا کہ ’پہلے تعلیم کا سلسلہ صرف سکول تک محدود ہوتا تھا اب ماحول تبدیل ہوچکا ہے۔ پینٹنگ زندگی کے روزمرہ کے معمولات سے ذہن کو راحت پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہے‘۔   
سعودی ٹیچر نے مزید کہا ’ ریٹائرمنٹ کے بعد ٹریننگ ورکشاپ قائم کی جہاں بچیوں کو پینٹنگ سکھا کرخوشی محسوس کرتی ہوں۔ 

شیئر: