Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر میں منشیات ضبط، متعدد غیر ملکی گرفتار

’الربوعہ سرحدی علاقے میں کارروائی کے دوران 560 کلو نشہ آور پودہ ’قات‘ پکڑا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
عسیر سرحدی سیکیورٹی فورس اور ادارہ انسداد منشیات نے متعدد کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات ضبط کی ہیں اور کئی غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سرحدی سیکیورٹی فورس نے الربوعہ سرحدی علاقے میں کارروائی کے دوران 560 کلو نشہ آور پودہ ’قات‘ پکڑا ہے۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی تارکین سرحد عبور کرکے ملک میں قات سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے‘۔
دوسری طرف ادارہ انسداد منشیات نے کہا ہے کہ ’عسیر ریجن میں دو انڈین تارکین کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے 121 کلو قات پکڑی گئی ہے‘۔
’گرفتار شدگان سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے سمگلروں سے منشیات خرید کر فروخت کرتے تھے‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’عسیر میں ہی ایک اور کارروائی کے دوران 3 یمنی تارکین کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے قات اور چرس ضبط کی ہے‘۔
’تمام گرفتار شدگان سے تفتیش کی جارہی ہے جس کی تکمیل پر انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: