سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے السعودیہ کے پرانے طیاروں کی جدہ سے ریاض منتقلی کے دوران بنائی جانے والی بہترین تصاویر اور وڈیو کا اعلان کیا ہے۔
ترکی آل الشیخ نے اپنے ایکس اکاونٹ پر ایک معمر خاتون کو یہ کہتے ہوئے مبارک باد دی کہ ’ والدہ آپ کو مبارک ہو، آپ انعام کی مستحق ہیں، اب تین گاڑیاں رہ گئی ہیں‘۔
والله تستاهلين يا أمي الجايزه مبروك وبقي ٣ سيارات pic.twitter.com/29tioziat5
— TURKI ALALSHIKH (@Turki_alalshikh) September 14, 2024
یاد رہے کہ السعودیہ کے تین پرانے طیاروں کو جدہ سے ریاض منتقل کیا جا رہا ہے جہاں انہیں ریاض سیزن بولیورڈ رن وے زون میں رکھا جائے گا۔ پرانے طیاروں میں ریسٹورانٹ اور کافی شاپس وغیرہ بنائی جائیں گی۔
طیاروں کی جدہ سے ریاض منتقلی کےلیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جس کے لیے خصوصی ٹرالرز پر جہاز کی باڈی کو لادا گیا ہے۔یہ کاررواں جدہ سے براستہ قصیم ریاض پہنچا۔
مبروك ياغالي وتستاهل بقي سيارتين pic.twitter.com/UcU9Ze7Qo9
— TURKI ALALSHIKH (@Turki_alalshikh) September 14, 2024
جدہ سے ریاض کے راستے میں طیاروں کے کاررواں کا لوگوں نے استقبال کیا۔ بعض اہل علاقہ کی جانب سے طیاروں کو لے جانے والے عملے کے اعزاز میں دعوت بھی کی گئی۔
طیاروں کو ریاض منتقل کرنے کے مراحل کے حوالے سے ترکی آل الشیخ نے سعودی شہریوں کے لیے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ اس سفر کی بہترین تصویر یا وڈیو جو بنائیں مجھے شیئرکریں۔
— TURKI ALALSHIKH (@Turki_alalshikh) September 14, 2024