Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے تین ملازمین رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

سعودی عرب میں انسداد بد عنوانی کی اتھارٹی ’نزاھہ‘ نے وزارت داخلہ کے تعاون سے رابغ میں کنگ عبداللہ پورٹ پر زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے تین ملازمین کو چھ مقیم غیر ملکیوں سے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
 اخبار 24 کے مطابق ’نزاھہ‘ نے اتوار کو بیان میں کہا کہ’ رشوت میں لی گئی رقم 2.234 ملین ریال تھی‘۔
یہ رقم ممنوعہ پٹرولیم مصنوعات ( ڈیزل) کے 372 شپنگ کنٹینرز کی سمگلنگ، برآمد میں سہولت فراہم کرنے اور سمگلنگ کےلیے تجارتی اداروں کا نام استعمال کرنے کے عوض قسطوں میں وصول کی گئی۔
انسداد بد عنوانی کی اتھارٹی ’نزاھہ‘ نے کہا کہ تین ملازمین اور چھ مقیم غیرملکیوں کے خلاف قوانین اور ضوابط کے مطابق قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔
تین ملازمین راشد محمد الشبرمی، محمد احمد الجیزانی، صالح حمود الحربی  کو معطل کردیا گیا۔
جبکہ مقیم غیرملکیوں پاکستانی، یمنی اور شامی باشدے جس میں اسامہ محسن العولقی( یمنی)، عبدالعزیزعمرالقعیطی( یمنی)، حسین عمرالقعیطی( یمنی)، فواد صلاح الدین بیر( پاکستانی انویسٹر)، محمد غانم المنلا( شامی) اورسعید عوض بازبیدی ( یمنی) شامل ہیں۔

شیئر: