یوم الوطنی پر قومی پرچم کے حوالے سے وزارت داخلہ کی ہدایات کیا ہیں؟
جھنڈے کے کناروں پر بیل بوٹے بنانے کی بھی ممانعت ہے ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے یوم الوطنی پر قومی پرچم کے حوالے سے ممنوعہ امور کی نشاندہی کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ ’ضوابط کے مطابق خراب رنگ اور بوسیدہ جھنڈا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔‘
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری انتباہی نوٹس میں مزید کہا گیا کہ’ قومی پرچم کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ جھنڈے کو ایسے مقام پر نہیں رکھا جائے جو مناسب نہ ہو۔‘
قومی پرچم کو بلندی کی جانب رکھا جائے۔ جھنڈے کے کپڑے کو کسی چیز کو باندھنے یا اسے سامان اٹھانے کےلیے استعمال کرنا منع ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’جھنڈے پر کسی قسم کی تحریر، علامات یا جانوروں وغیرہ کی تصاویر نہیں لگائی جا سکتی۔ جھنڈے کے کناروں پر بیل بوٹے بنانے کی ممانعت ہے۔‘
سعودی پرچم کو کسی بھی حالت میں الٹا نہ کیا جائے۔ قومی یا شاہی پرچم کو کسی بھی حالت میں سرنگوں نہیں کیا جا سکتا۔ جھنڈے کو زمین، پانی یا میز وغیرہ پر نہ رکھا جائے۔