Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم الوطنی پرگوگل کا ڈوڈل سعودی پرچم سے مزین

سعودی عرب کے 92 قومی دن کی مناسبت سے گوگل نے بھی یوم الوطنی کے موقع پرمملکت کا پرچم سجادیا ہے۔
ہربرس کی طرح امسال بھی مملکت کا قومی دن روایتی جوش و جذبے سے منایا جارہاہے۔ قومی دن کی مناسبت سے تعلیمی اداروں میں ہفتہ وارتعطیل کے علاوہ اضافہ دوچھٹیاں دی گئی ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق گوگل کے ڈوڈل پربنے سعودی عرب کے قومی پرچم کو کلک کرنے سے مملکت کے 92 ویں قومی دن کے حوالے سے اہم معلومات سامنے آتی ہیں علاوہ ازیں قومی دن کی مبارک باد کے پیغامات اور23 ستمبرکے حوالے سے مضامین کی فہرست بھی کھل جاتی ہے۔
خیال رہے گزشتہ برس بھی گوگل کی جانب سے ڈوڈل پرسعودی عرب کے پرچم کو پیش کیا تھا تاکہ مملکت کے اس قومی تہوار میں شامل ہواجائے

شیئر: