Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 28 افراد ہلاک: سرکاری میڈیا

سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق دھماکے کے وقت بلاکس میں 69 کان کن موجود تھے (فوٹو: روئٹرز)
ایران کے جنوبی خراسان صوبے میں کوئلے کی کان میں گیس کے دھماکے کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے ہیں جبکہ 24 افراد لاپتہ ہیں۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایران کے سرکاری ٹی وی چینل نے اتوار کو بتایا کہ حادثہ مدانجو کمپنی کے زیرِ انتظام کان کے دو بلاکس میں میتھین گیس کے دھماکے سے پیش آیا۔ دھماکے کے وقت بلاکس میں 69 کان کن موجود تھے۔
سرکاری ٹی وی نے ایران کے ہلاک احمر کے سربراہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 17 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور 24 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
سرکاری میڈیا کے مطابق دھماکہ سنیچر کی رات 9 بجے ہوا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے وزراء سے بات کی ہے اور ہم تحقیقات کریں  گے۔‘

شیئر: