Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ کے قریب کوئلے کی کان میں دھماکے سے 11 کان کن ہلاک

رواں برس کوئلہ کی کانوں میں پیش آںے والے حادثات کئی کان کنوں کی اموات ہوئی ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے نواح میں ایک کان میں حادثے کے نتیجے میں 11 مزدور ہلاک ہو گئے ہیں۔
پیر کو پیش آنے والے اس حادثے میں ہلاک ہونے والے کان کنوں کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقوں سوات اور شانگلہ سے بتایا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق یہ حادثہ کوئٹہ سے تقریباً 35 کلومیٹر دور سنجیلی میں یونائیٹڈ کول مائننگ کمپنی کی کان میں پیش آیا جہاں کئی سو فٹ گہرائی میں گیس بھرنے کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔
دھماکے کے نتیجے میں وہاں کام کرنے والے 11 کان کن جھلس کر ہلاک ہوئے۔
یونین رہنما نواب نے اردو نیوز کو ٹیلی فون پر بتایا کہ ’کان میں حادثہ گیس بھر جانے کہ وجہ سے پیش آیا۔ جن کان کنوں کی موت ہوئی، ان کی لاشیں کان سے نکال کر نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے اور اب ان کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کی جا رہی ہیں۔‘
ہلاک ہونے والے 10کان کنوں کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ جبکہ ایک کا تعلق سوات سے ہے۔
حکام کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطاقب ہلاک ہونے والے کان کنوں کے نام جاوید حسین، رحمان زیب، ہدایت اللہ، عمر محمد، بخت افسر، عمر حسن،جہاں زر، شاکر اللہ، اسلام زادہ، فضل داد اور حسن اللہ ہیں۔
کوئلے کے کان میں گہرائی آگ لگنے کے خدشے کے پیش نظر عام طور پر ایک دیوار کھڑی کی جاتی ہے۔ یہ حادثہ کان کے اس حصے میں پیش آیا ہے۔ جب دیوار  پیچھے گیس بھر گئی تو دھماکہ ہو گیا۔
بلوچستان میں کوئلے کی کانوں میں ایسے واقعات اس سے قبل بھی پیش آتے رہے ہیں۔
رواں برس کوئلہ کی کانوں میں پیش آںے والے حادثات کئی کان کنوں کی اموات ہوئی ہیں۔

شیئر: