Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم الوطنی: پرچموں کی بہار اور روشن چہرے

آج سعودی عرب میں یوم الوطنی یعنی قومی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کے لیے مملکت میں جمعے سے پیر تک عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔
قومی دن کی مناسبت سے مملکت کے مختلف شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے، خبر رساں ادارے ایس پی اے کی تصاویر 

مملکت کے چھوٹے بڑے شہروں کو قومی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔

گزشتہ برس کی طرح اس مرتبہ بھی قومی دن ’ہم خواب دیکھتے ہیں اور اسے حقیقت بناتے ہیں‘ کے سلوگن کے تحت منایا جا رہا ہے۔

دارالحکومت ریاض میں یوم الوطنی بھرپور انداز سے منایا جا رہا ہے۔ شہر بھر کی تمام اہم شاہراہوں، بازاروں  اور گلیوں کو پرچموں سے سجایا گیا ہے۔

الدریعہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بھی یوم الوطنی کی مناسبت سے تقاریب کا اہتمام کیا۔

22 ستمبر کی رات دارالحکومت ریاض میں آتش بازی کی گئی۔

سعودی عرب کے 94ویں قومی دن کے موقع پر ینبع میں سائیکل پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔

اردو نیوز کے صحافی ذکااللہ کے مطابق ملکی اور غیرملکی یوم الوطنی کو منانے کے لیے انتہائی پُرجوش ہیں۔

22 ستمبر کو نیول فورسز نے بھی ایئر شو اور ایگزیبشن میں شرکت کی۔

املج میں قومی دن کے موقع پر اونٹ دوڑ کا اہتمام بھی کیا گیا۔

دی پریذیڈنسی آف دی رائل گارڈ نے ریاض اور جدہ میں پریڈ کی۔
 

شیئر: