Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں غیرملکی ٹرکوں کے لیے چار ہدایات کیا ہیں؟

’لوجستی‘ پلیٹ فارم سے الیکٹرانک ٹرانسپورٹ دستاویز جاری کرانا ضروری ہے۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی (ٹی جی اے) نے مملکت میں غیرملکی ٹرکوں کے آپریشنز کو کنٹرول کرنے کےلیے چار ریگولیٹری تقاضے طے کیے ہیں۔
 سب سے اہم ’لوجستی‘ پلیٹ فارم سے الیکٹرانک ٹرانسپورٹ دستاویز کا اجرا اور آمد کے مقام (شہریا سٹیشن) سے واپسی کے سفر پرکارگو ٹرانسپورٹیشن کو محدود کرنا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق غیرملکی ٹرکوں کےلیے بھی وہی شرائط اور ضوابط ہیں جو نیشنل کیریئرز پر لاگو ہوتے ہیں۔ جیسے متعلقہ حکام کے ساتھ تکنیکی رابطہ، مملکت کی بندرگاہوں میں داخلے یا روانگی سے پہلے خلاف ورزیوں کی ادائیگی کرنا ہے۔
غیرملکی ٹرکوں کو سعودی شہروں کے درمیان کارگو ٹرانسپورٹیشن کے معاہدے سے بھی روکا گیا ہے جبکہ انہیں وزن کی مقرر کردہ حدوں پر بھی عمل کرنا چاہیے۔
ان ضوابط کا مقصد منصفانہ مسابقت کو یقینی بنانا، سرمایہ کاری کےلیے ساز گارماحول، غیرقانونی طریقوں کو کم کرنا، روڈ سیفٹی کو بڑھانا، انفراسٹرکچر کا تحفظ اور لاجسٹک سیکٹر میں ماحولیاتی استحکام کو سپورٹ کرنا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: