Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی سکولوں کی کینٹین میں 30 سے زیادہ غذائی اشیا پر پابندی بہترین فیصلہ‘

ماہر غذائیات کا کہنا ہے بچوں کو گھر میں تیار کردہ اشیا فراہم کی جائیں ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
 سعودی ماہرغذا عھود عقیلی کا کہنا ہے’ وزارت تعلیم کی جانب سے سکولوں کی کینٹین میں 30 سے زیادہ غذائی اشیا پر لگائی جانے والی پابندی مناسب ہے‘۔
عاجل نیوز کے مطابق سعودی خاتون نیوٹرینشٹ نےالاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’عائد کی جانے والی پابندی سے قبل جو اشیا سکولوں کی کینٹین میں فروخت کی جاتی تھیں ان میں چکنائی  والا مواد شامل ہوتا تھا جو بچوں کی صحت کو متاثر کرتا تھا‘۔
ماہرخوراک عھودعقیلی نے مزید کہا کہ’ وزارت کی جانب سے یہ بہترین فیصلہ ہے۔ طلبہ کے والدین کو چائیے کہ وہ بچوں کو گھر میں تیار کردہ اشیا فراہم کریں تاکہ ان کی صحت خراب نہ ہو‘۔
واضح رہے سعودی وزارت تعلیم کی جانب سے مملکت کے تمام سکولوں کی کینٹینز کے مالکان کو اس امرکا پابند کیا گیا ہے کہ سافٹ ڈرنکس اور ایسی اشیا جو طلبہ کے لیے مضر صحت ہوں فروخت نہ کی جائیں ۔
ان اشیا کی فہرست بھی سکول انتظامیہ کو مہیا کی گئی تھی جو کینٹین میں فروخت کی جاسکتی ہیں۔ 
 

شیئر: