Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکول کینٹین سے خریداری کے لیے سمارٹ بریسلٹ متعارف 

’بچے بریسلٹ کی مدد سے کنٹین سے 25 ریال تک خریداری کر سکتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں سکول کینٹین سے خریداری کے لیے طلبہ کو اب جیب خرچی دینے کی ضرورت نہیں۔ والدین اپنے بچوں کو سمارٹ بریسلٹ دیں گے جس کی مدد سے وہ سکول کینٹین سے اپنی ضرورت کی چیزیں خرید سکتے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اب تک 400 سکولوں نے سمارٹ بریسلٹ کے نظام پر عمل کرلیا ہے جبکہ بقیہ سکولوں میں بھی اسے نافذ کیا جائے گا۔
ٹیکنالوجی کے ماہر عادل الکنانی نے کہا ہے کہ ’سمارٹ بریسلٹ ایک طرح سے بینک کارڈ کی طرح ہے تاہم یہ صرف سکول کینٹین میں استعمال کیا جائے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سمارٹ بریسلٹ کی مدد سے بچوں کو روزانہ جیب خرچی دینے کے جھنجٹ سے ہمیشہ کے لیے جان چھوٹ جائے گی‘۔
’یہ بریسلٹ NFC ٹیکنالوجی کی مدد سے کام کرتا ہے جس سے طالب علم روزانہ 25 ریال تک خریداری کرسکتا ہے‘۔
بریسلٹ متعارف کرنے والی کمپنی کے سربراہ محمد عبد اللہ المغشی نے کہا ہے کہ ’سمارٹ بریسلٹ نرسری سے ہائی سکول کے طلبہ کے لیے مناسب ہے‘۔

’اب تک 400 سکولوں نے سمارٹ بریسلٹ کے نظام پر عمل کرلیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)

انہوں نے کہا ہے کہ ’بریسلٹ پری پیڈ ہے جسے پہلے لوڈ کیا جائے گا۔ مثال کے طور پر والدین اس میں 500 ریال لوڈ کرسکتے ہیں اور روزانہ خرچی کی مقدار کا تعین کرسکتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سمارٹ بریسلٹ پر کنٹرول کرنے اور اسے لوڈ کرنے کے لیے خصوصی ایپ موجود ہے‘۔

شیئر: