Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں جعلی لائٹنگ پروڈکٹس تیار کرنے والے کارکنوں کے خلاف کارروائی

تفتیشی ٹیموں نے  گودام سے تقریبا 2.5 ملین اشیا ضبط کی ہیں ( فوٹو: اخبار24)
سعودی وزارت تجارت کی فیلڈ ٹیموں نے جنوبی ریاض میں لکڑی کے ایک گودام کو سیل کرکے کارکنوں کو پکڑا ہے جہاں جعلی سعودی ساختہ لائٹنگ پروڈکٹس تیار کرکے تجارتی دھوکہ دہی کی جارہی تھی۔ 
وزارت کی تفتیشی ٹیموں نے گودام سے تقریبا 2.5 ملین اشیا ضبط کیں جن میں لائٹنگ کی مصنوعات اور لائٹنگ مینوفیکچرنگ کا خام مال شامل ہے۔
تجارتی دھوکہ دہی میں ملوث افراد گودام میں جعلی سعودی ساختہ لائٹنگ پروڈکٹس پیک کرکے مملکت کی مارکیٹوں میں سپلائی کررہے تھے جس کا مقصد صارفین کو گمراہ کرنا اور مصنوعات کی تشہیر سے غیرقانونی فائدہ اٹھانا تھا۔
وزارت کا کہنا ہے ’گودام کو سیل کرکے خلاف ورزی کرنے والے کارکنوں کو قانونی کارروائی کےلیے متعلقہ حکام کے حوالے کرد یا گیا۔ ان کے خلاف جرمانے عائد کیے جائیں گے‘۔

شیئر: