سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور مصری ہم منصب ڈاکٹر بدر العبد العاطی نے جمعے کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے میں خطے کی صورتحال خصوصا لبنان میں بگڑتی ہوئی صورتحال اور اسرائیل، فلسطین تنازعہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے لبنان میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی کشیدگی پرگہری تشویش کا اظہار کیا اور حالیہ بحران کے دوران لبنانی عوام لبنانی کے ساتھ اپنے ممالک کی جانب سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
انہوں نے زور دیا کہ لبنانی ریاست اپنے تمام علاقوں پر اپنے اختیار اور خود مختاری کو مکمل طور پراستعمال کرے، بین الااقوامی سپورٹ کے ساتھ وہ بحران سے موثرطریقے سے نمنٹے کے قابل بنائے۔
وزرائے خارجہ نے بین الاقوامی برادری خصوصا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ لبنان اور غزہ دونوں میں فوری اور مستقل جنگ بندی میں سہولت کی فراہمی کےلیے اقدامات کرے۔
انہوں نے علاقائی استحکام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے عرب خطے میں بڑھتے ہوئے تشدد سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے کےلیے سعودی عرب اور مصر کی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔