Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان نے فیوچر سمٹ میں سعودی وفد کی سربراہی کی

نمایاں ایشوز اور ضروری اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس میں فیوچر سمٹ میں مملکت کے وفد کی سربراہی کی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وفد میں وزیر کمیونیکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئرعبداللہ بن عامر السواحہ، وزیر اقتصاد اور منصوبہ بندی فیصل بن فضل الابراہیم  شامل ہیں۔
 وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر عبدالرحمن الراسی، اقوام متحدہ میں مملکت کے مستقل نمائندے ڈاکٹرعبدالعزیز الوصل، وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔
فیوچر سمٹ میں بین الاقوامی سیناریو پر سب سے نمایاں ایشوز اور ضروری اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس کا مقصد دنیا کے ممالک اور عوام کےلیے امن، خوشحالی اور ترقی کو فروغ دینا ہے۔
علاوہ ازیں کثیر الجہتی اقدامات کو مضبوط بنانے کا بھی جائزہ لیا گیا۔

شیئر: